Published From Aurangabad & Buldhana

پاکستان : پی ٹی آئی سربراہ عمران خان اور سابق وزیر اعظم عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد

پاکستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے قبل بڑے لیڈروں کو جھٹکا دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئے ہیں ، جس کو اب الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا ہے ۔ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

خبروں کے مطابق پاکستانی الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب کے کاغذات نامزدگی کو بھی مسترد کردیا ہے ۔ کمیشن کے مطابق دونوں امیدوار مطلوبہ حلف نامہ داخل کرنے میں ناکام رہے ۔ اس کے علاوہ عائشہ گلا لئی کے کاغذات نامزدگی کو بھی مسترد کردیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو قومی اسمبلی کیلئے انتخابات ہونے والے ہیں ۔ ووٹنگ کے کچھ دنوں کے اندر ہی نتائج کے اعلان کا بھی امکان ہے ۔ 324 رکنی قومی اسمبلی میں اکثریت کیلئے مطلوبہ تعداد 172 ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!