Published From Aurangabad & Buldhana

پاکستان میں 25 جولائی کوہوں گے عام انتخابات ، نئے عبوری وزیراعظم پر نورا کشتی جاری

اسلام آباد: پاکستان میں 25جولائی کو عام انتخابات ہوں گے۔ پاکستان کے انتخابی حکام نے کل یہ اعلان کیا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف خان نے رائٹر سے کہاکہ صدر ممنون حسین نے انتخابات کی تاریخ پر اپنی منظوری دے دی ہے۔

حالانکہ صدر کے دستخط والی مختصر سمری ہمیں نہیں ملی ہے لیکن یہ ہمیں کسی بھی وقت مل سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے صدر کو 25یا 27جولائی کی تاریخ کا مشورہ دیا تھا۔راشٹرپتی بھون کے اعلی حکام نے کہاکہ صدر نے انتخابات کی تاریخ کی مختصر سمری کو منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی حکومت اور پارلیمنٹ کی مدت 31مئی کوختم ہورہی ہے۔ اس کے بعد عبوری وزیراعظم اور عبوری حکومت اقتدار سنبھالے گی۔پاکستان کی حکمراں پاکستان مسلم لیگ ۔نواز (پی ایم ایل این) اور اہم اپوزیشن جماعت کے مابین الیکشن میں تاخیر اور نئے عبوری وزیراعظم پر نورا کشتی جاری ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!