Published From Aurangabad & Buldhana

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے

’ہیلتھی پیپل ہیلتھی نیشن ‘ پروگرام کا کامیاب انعقاد

اورنگ آباد (راست): مولانا آزاد کالج میں ’ہیلتھی پیپل ہیلتھی نیشن ‘ پروگرام کا کامیاب انعقاد زیرقیادت مولانا ناصر ندوی ضلع جنرل سیکریٹری پاپولر فرنٹ آف انڈیا عمل میں آیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا عبدالرحمن ندوی (ریاستی نائب صدر آل انڈیا امامس کونسل) نے شرکت کی۔ مولانا عبدالرحمن ندوی نے طلباء کو قرآن اور شریعت کی روشنی میں صفائی رکھنے اور صحتمند رہنے کی تلقین کی ‘ ساتھ ہی صحتمندی کے راز بتائیں۔ مولانا ناصر ندوی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مہم پورے ملک میں ہرسال چلائی جاتی ہے جس کا مقصد نشہ کی برائی کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے طلباء کو نشہ سے دور رہنے کی تلقین کی۔ نظامت اور شکریہ کے فرائض یوسف خان نے انجام دئیے۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں کالج کے طلباء وطالبات اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کیڈرس نے شرکت کی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!