Published From Aurangabad & Buldhana

پانڈیا اور کے ایل راہل پر بی سی سی آئی نے لگایا 20-20لاکھ کا جرمانہ

نئی دہلی :خواتین پر غیر معیاری گفتگو معاملے میں بی سی سی آئی نے ہاردک پاندیا اور کے ایل راہل پر 20-20لاکھ روپئے کا جر مانہ لگایا ۔سپریم کورٹ کے سابق جج ڈی کے جین نے کہا کی اگر چار ہفتے میں جر مانہ نہیں ادا کیا تو بی سی سی آئی ان کھلاڑیوں کی فیس میں سے روپئے کاٹا لے گی۔ یاد رہے کی پانڈیا اور راہل نے کافی وتھ کرن ٹاک شو میں خواتین پر غیر معیاری بات کی تھی جس کے بعد ان دونوں کو ٹیم کیلئے مقابلے کھیلنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔سابق جج لوک پال جین نے پانڈیا اور راہل کو 1-1لاکھ روپئے 10شہید پولس کانسٹبل کی بیوہ خواتین کو دینے کا حکم دیا ۔ اسی کے ساتھ کر کٹ اسو سی ایشن آف بلائنڈ (سی اے بی )کو 10-10لاکھ روپئے جر مانے کے طور پر دینے کو کہا۔کچھ دن پہلے ہی پانڈیا اور راہل نے لو ک پال جین کے سامنے اپنے اپنے بیان درج کر وائے تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!