Published From Aurangabad & Buldhana

ٹیسٹ کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ گیند پھینکے بغیر بن گیا ریکارڈ

پاکستان اور آئیر لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوسکا ۔ پہلے دن کوئی گیند پھینکے بغیر کھیل کر رد کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی آئیر لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی 141 سالہ تاریخ میں پہلی ایسی ٹیم بن گئی ، جس کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ایک بھی گیند نہیں پھینکی گئی۔

آئیر لینڈ کے کرکٹ شائقین کو 11 مئی کا بے صبری سے انتظار تھا۔ آئی سی سی سے 1993 سے ایسوسی ایٹ ممبر کا درجہ ملنے کے بعد آئیر لینڈ ٹیسٹ میچ کھیلنے والی دنیا کی گیارہوں ٹیم ہے۔ 2006 میں پہلا یک روزہ میچ کھیلنے والی آئیر لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں مقابلہ کیلئے پوری طرح سے تیار تھی ، لیکن پہلے دن بارش نے اس کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ڈبلن کے ملاہیدے گراونڈ پر میزبان آئیر لینڈ کو پاکستان کے خلاف اپنے تاریخی ٹیسٹ کی شروعات کرنی تھی ، لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوسکا۔ بارش کے درمیان امپائر نائیجل لانگ اور ریچرڈ النگورتھ نے صبح تقریبا 11 بجے سے لے کر دوپہر تین بجے تک تین مرتبہ میدان کا جائزہ لیا اور پھر اس کے بعد کھیل کر رد کردیا گیا۔

امپائر کے فیصلہ کے ساتھ ہی آئیر لینڈ پہلی ایسی ٹیم بن گئی ، جس کے پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا ۔ جمعہ کو بارش پورے دن ہوتی رہی ، جس کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!