Published From Aurangabad & Buldhana

ونڈے سیریز : ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم انڈیا کا اعلان ، ریشبھ پنت کو ملی جگہ ، دنیش کارتک باہر

ہندوستانی سلیکٹروں نے کپتان وراٹ کوہلی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سریز سے آرام دینے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پہلے دو ایک روزہ میچوں کے لئے کپتان مقرر کردیا ہے

اورنگ آباد میں کانگریس کے نوجوان کارکنان نے ڈیزل اور پٹرول کو اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)کے تحت لانےکےلئے آج یہاں کے بابا پٹرول پمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ہر روز بڑھ رہی ہے جس کے خلاف یووا کانگریس کی شہر کی اکائی کے صدر مظفر خان پٹھان کی قیادت میں آج احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

ڈیزل-پٹرول کی ہردن بڑھتی قیمتوں کودیکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کو جی ایس ٹی کے تحت لایا جائے اور ٹیکس کم کئےجائیں۔

خام تیل کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے عام آدمی ،کسان،طلبہ،کاروباری اور سماج کے دیگر لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!