Published From Aurangabad & Buldhana

ولیم ڈی نارڈ ہارس اور پال ایم رومر کو اقتصادیات کا نوبل پرائز

امریکی ماہر معاشیات ولیم ڈی نارڈ ہارس اور پال ایم رومر کومشترکہ طورپر اس سال کا اقتصادیات کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی ماہر معاشیات ولیم ڈی نارڈ ہارس اور پال ایم رومر کومشترکہ طورپر اس سال کا اقتصادیات کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے بتایا کہ مسٹر نارڈ ہارس کو ماحولیاتی تبدیلی سمیت مختلف ماحولیاتی اسباب کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لئے یہ انعام دیا جائے گا۔ مسٹر رومر کو تکنیکی تبدیلیوں کی اہمیت پر تحقیق کرنے کے لئے نوبل انعام دیا جارہاہے۔

خیال رہے کہ یہ انعام عظیم سائنس داں الفریڈ نوبل کی یاد میں مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے کو ہر سال دئے جاتے ہیں۔ اس کے تحت 10.1 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جاتی ہے۔ یہ رقم زیادہ سے زیادہ تین لوگوں میں تقسیم کی جاسکتی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!