Published From Aurangabad & Buldhana

وزیر اعظم نریندر مودی 30 جون کو کریں گے ‘من کی بات’

وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار میں واپسی کے بعد 30 جون کو ایک بار پھر اپنے پروگرام ‘من کی بات’ کے نئے ورژن میں ہم وطنوں سے مخاطب ہوں گے۔
وزیر اعظم مودی نے 24 فروری کو ریڈیو پر نشر اپنے گزشتہ ‘من کی بات’ پروگرام کے 53 ویں ایڈیشن سے خطاب کیا تھا۔ من کی بات کی اس آخری نشریات میں وزیر اعظم مودی نے ہم وطنوں سے مئی کے آخری ہفتے میں ایک بار پھر سے ملنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے بعد ملک میں 17 ویں لوک سبھا انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے مارچ اور اپریل میں اس کی نشریات نہیں ہوئیں۔
۔23 مئی کو اعلان ہوئے لوک سبھا نتائج میں ان کے دوسری مدت کے لئے منتخب ہونے کے بعد مودی اب دوبارہ اس پروگرام کے آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ عوام کو حکومت سے جوڑنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے والے مائی جی اووی ویب سائٹ نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر جاری پیغام میں لکھا، وزیر اعظم نریندر مودی اپنی دوسری مدت کارکے ساتھ حکومت میں واپس آ گئے ہیں. آپ کی کہانیاں، خیالات اور تجاویز اس ماہ کے من کی بات پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ پروگرام 30 جون کو مقرر کیا گیا ہے۔ آپ اپنے خیالات اور تجاویز 11 سے 26 جون کے درمیان 1800-11-7800 ڈائل کر اشتراک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ’’مائی جی او وی ‘‘ پر بھی اس سلسلے میں اپنے خیالات اور تجاویز دے سکتے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!