نئی دہلی: لوک سبھا میں پیرکو بولتے ہوئے وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کانگریس اور رابرٹ واڈرا پرجم کرنشانہ سادھا۔ اس دوران انہوں نے سیدھے طورپرٹیکس کلیکشن سے لے کرکارپوریٹ ٹیکس کے بارے میں بھی اطلاع دی۔ اپنے خطاب میں وزیرخزانہ نے کہا کہ مودی حکومت ہمیشہ لوگوں کی سننے کوتیارہے۔ انہوں نے کئی کانگریس پرنشانہ سادھا۔ وزیرخزانہ نے کہا ‘پردھان منتری اجولا اسکیم کے تحت ابھی تک 8 کروڑلوگوں کوگیس کنکشن ملا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ وہ کون 68 لاکھ لوگ ہیں، جنہیں آیوشمان بھارت کے تحت فائدہ مل رہا ہے؟ وہ کون سے 11 کروڑلوگ ہیں جن کے اپنے گھرمیں بیت الخلاء کی سہولت ملی؟ کیا وہ کسی کے ‘داماد’ یا ‘بہنوئی’ ہیں؟ ہماری پارٹی میں بہنوئی نہیں ہوتے۔ ہماری پارٹی میں صرف کارکنان ہوتے ہیں۔ ظاہرہے کہ وزیرخزانہ کا اشارہ پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا کی طرف تھا۔
FM Sitharaman in LS: 8 cr people got gas connections under Ujjwala. Who are the 68 lakhs beneficiaries of Ayushman Bharat? Who are those 11 cr people who got toilets in their houses? Are they someone's 'damaad or jija?' We don't have jijas in our party, we only have karyakartas. https://t.co/l6RJmyzMe8
— ANI (@ANI) December 2, 2019
حکومت نے آج واضح کیا کہ امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں تیزی سے ہورہے کاروباری تبدیلیوں کے درمیان ہندوستان میں کاروباری مقابلہ آرائی کا ماحول قائم رکھنے اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں نئی سرمایہ کاری کے مقصد سے کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوتی کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ’ٹیکس ترمیمی بل۔2019 پر لوک سبھا میں ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر 2019 کے بعدرجسٹرڈ ہونے والی اور 2023 تک پیداوار شروع کرنے والی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو ہی کارپوریٹ ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے، باقی کو نہیں دی گئی ہے۔ اس کا مقصد نئی سرمایہ کاری حاصل کرنا ہے۔ اس کا فائدہ چھوٹی سے لے کر بڑی سبھی کمپنیوں کو ملے گا۔ سیتارمن نے کہا ہے کہ یہ فائدہ کمپنی قانون کے تحت رجسٹرڈ کمپنی کو ملے گا۔ ساجھیدار کمپنی یا لمٹیڈ لائبیلیٹ پارٹنرشپ (ایل ایل پی) کمپنی کو اس کا فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خدمات کے شعبوں میں غیر ملکی کمپنیوں کے لئے کم سے کم متبادل ٹیکس (ایم اے ٹی) کو 15 فیصد تک رکھا جائے گا۔