Published From Aurangabad & Buldhana

ورلڈ کپ کی مضبو ط دعویدار انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8وکٹ سے دی یکطرفہ شکست

جو روٹ نے سنچری بنائی ،جو فرا آرچراور مارک ووڈ نے حاصل کیں 3-3وکٹیں

جوفرا آرچر (30 رن پر تین وکٹ) اور مارک ووڈ (18 رن دے کر تین وکٹ) کی بہترین گیند بازی کے بعد اوپنر جو روٹ (ناٹ آوٹ 100) کی شاندار سنچری کی بدولت میزبان انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو جمعہ کے روز یکطرفہ انداز میں آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 44.4 اوور میں 212 رن پر نپٹا نے کے بعد 33.1 اوور میں ہی دو وکٹ پر 213 رن بنا کر مقابلہ جیت لیا۔

روٹ نے 94 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 100 رنوں کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔ روٹ نے جانی بيرسٹو کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے 95 رن اور کرس ووکس کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 104 رنوں کا اضافہ کیا۔ بیيرسٹو نے 46 گیندوں پر 45 رن میں سات چوکے لگائے جبکہ ووکس نے 54 گیندوں پر 40 رن میں چار چوکے لگائے۔ بین اسٹوکس 10 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کے دونوں وکٹ شینن گیبریل نے لئے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے لئے نکولس پورن نے 78 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 63 رن بنائے جبکہ اوپنر کرس گیل نے 41 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 36 رن، شمرون ہٹماير نے 48 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز اور آندرے رسل نے 16 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے اڑاتے ہوئے 21 رنز بنائے۔ شائي ہوپ نے 11 اور کارلوس بریتھویٹ نے 14 رن بنائے۔ کیریبین ٹیم ایک وقت پورن اور ہٹماير کے درمیان 89 رنز کی شراکت کی بدولت اچھے اسکور کی طرف بڑھ رہی تھی ، لیکن اس نے اپنے آخری سات وکٹ 68 رن جوڑ کر گنوا دیے۔ اس کے آخری پانچ وکٹ تو 24 رن جوڑ کر گرے۔
آرچر نے نو اوور میں 30 رن پر تین وکٹ، ووڈ نے 6.4 اوور میں 18 رن پر تین وکٹ، جو روٹ نے 27 رن پر دو وکٹ، کرس ووکس نے 16 رن پر ایک وکٹ اور لیام پلنکٹ نے 30 رن پر ایک وکٹ لیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!