Published From Aurangabad & Buldhana

وراٹ کوہلی کھیل رتن ، راہل دراوڑ درون اچاریہ اور سنیل گواسکر دھیان چند ایوارڈ کیلئے نامزد

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو راجیو گاندھی کھیل رتن، ہندستانی اے ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ کو درون اچاریہ اور سابق کرکٹر سنیل گواسکر کو دھیان چند لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے لیے جمعرات کو نامزد کیا۔بی سی سی آئی کے قائم مقام چیئرمین سی کے کھنہ نے يواین آئی کو بتایا کہ ہندستانی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان وراٹ کو اعلی ترین کھیل ایوارڈ کھیل رتن کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2016 میں بھی وراٹ کو کھیل رتن کے لئے نامزد کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ سال 2016 میں بھی وراٹ کو کھیل رتن کے لئے نامزد کیا گیا تھا لیکن اس سال اولمپکس سال ہونے کی وجہ سے وراٹ کی جگہ دیپا کرماکر، پی وی سندھو، جیتو رائے اور ساکشی ملک کو کھیل رتن سے نوازا گیا تھا۔
وہیں گزشتہ سال 2017 میں پیرا کھلاڑی دیویندر جھاجھريا اور ہاکی کھلاڑی سردار سنگھ کو کھیل رتن دیا گیا تھا۔لیکن بی سی سی آئی نے اس سال دوبارہ سے وراٹ کو اعلی ترین کھیل ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔اس کے علاوہ بی سی سی آئی کا انتظام و انصرام کرنے والی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ سي اواے چیف ونود رائے نے کہا کہ ہم نے حکومت کو مختلف زمروں کیلئے نام تجویز کئے ہیں۔اس میں وراٹ کو کھیل رتن ، راہل کو درون اچاریہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے جب وراٹ کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اگر وہ کھیل رتن جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے محض تیسرے کرکٹر ہوں گے۔ان سے پہلے سال 1998 میں سچن تندولکر اور سال 2007 میں مہندر سنگھ دھونی کو کھیل رتن دیا گیا تھا۔29 سالہ وراٹ کو سال 2017 میں پدم شری اور سال 2013 میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
اس درمیان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (ٹي ٹي ایف آئی ) نے بھی کہا ہے کہ وہ منیكا بترا کا نام کھیل رتن کے لئے بھیج سکتی ہے۔22 سال کی منیكا نے گولڈ کوسٹ میں اسی ماہ ختم ہوئے دولت مشترکہ کھیلوں میں چار تمغے جیتے تھے اور 218 رکنی دستے میں سب سے زیادہ کامیاب کھلاڑی رہی تھیں۔ایسے میں اگر منیكا کا نام اس ایوارڈ کیلئے بھیجا جاتا ہے تو وراٹ کو ان سے سخت ٹکر مل سکتی ہے۔وہیں درون اچاریہ ایوارڈ کیلئے نامزد سابق ہندستانی کپتان دراوڑ کی رہنمائی میں ہندستان کی انڈر 19 ٹیم نے 2018 آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کا خطاب جیتا تھا۔اس کے علاوہ ان کی رہنمائی میں انڈر 19 ٹیم 2016 میں عالمی کپ فائنل تک پہنچی تھی۔ دراوڑ ہندستان اے ٹیم کے بھی کوچ ہیں۔
اس کے علاوہ سابق کپتان اور عظیم کرکٹر گواسکر کو دھیان چند ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اگرچہ عام طور پر جن کھلاڑیوں کو کیریئر میں ارجن ایوارڈ نہ ملا ہو انہیں دھیان چند نہیں دیا جاتا۔لیکن گواسکر کو سال 1975 میں ان کے کرکٹ کیریئر کے دوران ارجن ایوارڈ مل چکا ہے۔اس لئے وہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے دعویدار بنتے ہیں۔اس سے پہلے بی سی سی آئی نے خواتین کرکٹ ٹیم کی رکن سمرتی مدھانا اور مرد ٹیم کے بلے باز شکھر دھون کے نام اس سال کے ارجن ایوارڈ کے لیے نامزد کیے تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!