Published From Aurangabad & Buldhana

واٹس ایپ گولڈ۔۔یہ نیا Update نہیں بلکہ وائرس ہے،Link فون پر آتے ہی فوراً Deleteکردیں

اورنگ آباد: سوشل میڈیا جعلی خبروں اور افواہوں سے بھرا پڑا ہے ۔ اتنا کہ انکے چلتے کئی بار لوگ غلط فہمی کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ متشدد بھی ہوجاتے ہیں۔ اسی جعلی خبروں کی کڑی سے جڑا ہے واٹس ایپ گولڈ کا نیا اپ ڈیٹ۔ جو لوگ اس دھوکہ میں شامل ہیں وہ اس اپ ڈیٹ لنک کو پھیلا رہے ہیں۔ لیکن یہ واٹس ایپ گولڈ اصلیت میں وائرس ہے۔ ان پیغامات کی ایک اور پہچان ہے اس میں ’’ Martinelli‘‘ لفظ میں موجود ہے جو کہ ایک اطالوی نام ہے۔

اس وائرس کا اصل چکر یہ ہے کہ یہ وائرس لنک چھوٹا موٹا نہیں ہے بلکہ بڑی سطح پر بھیجا جا رہا ہے۔ کئی لوگ اسے کسی قسم کا خفیہ اپ ڈیٹ مان کر ڈاؤن لوڈ بھی کر رہے ہیں۔جبکہ چند جانکار لوگوں کو آگاہ کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

آگاہ کرنے والوں کے مطابق اگر اس اپ ڈیٹ کر کو کوئی ڈاؤن لوڈ کرتا ہے تو اس کے فون کو کوئی نہیں بچا سکتا۔ واٹس ایپ کی جانب سے کوئی پیغام آگے بڑھانے کی حد کو پانچ پر روکنے سے بھی فائدہ ہورہا ہے کہ یہ وائرس کا پیغام اتنا زیادہ پھیل نہیں پارہا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!