Published From Aurangabad & Buldhana

وارنر کی اہلیہ نے بال ٹیمپرنگ کاذمہ دار خود کو قرار دیا

سڈنی : ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈیس وارنر نے بال ٹیمپرنگ کاذمہ دار خود کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا اس میں قصور ان کا اپنا ہے ،کیوں کہ وارنر کو میری وجہ سے طنزیہ جملے سننے پڑے تھے ۔ آسٹریلیا میں ایک انٹرویو کے دوران کینڈیس وارنر نے کا کہناتھاکہ ڈیوڈ وارنر سے شادی انہوں نے اپنے رگبی بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر کی تھی ان کا تعلق جنوبی افریقہ سے تھا جس کی وجہ سے وارنر کو سخت اورطنزیہ جملے سننے کو ملے ۔ اس میں ساری غلطی میری ہے ، اب یہ صورت حال ان کے لئے اذیت ناک ہے اورتو اور آسٹریلوی کرکٹرز نے بھی ان کو اس بات پر تنقید اور طنز کانشانہ بنایا ،ڈیوڈ وارنر نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزاحمت بھی کی اور کئی کھلاڑیوں کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کیا۔ایسی صورت حال میں میری انکھوں میں آنسو ہوتے تھے اور بیٹیاں پریشان ہوجایا کرتی تھیں ، انہیں اس بات پر شدید دکھ اورافسوس ہے ،میں کبھی یہ سب کچھ نہیں بھلا سکوں گی ۔ میں سمجھتی ہوں اس سارے معاملے میں میری غلطی ہے جس کی وجہ سے بال ٹیمپرنگ کا اسکینڈل وقوع پذیر ہوا ،بہر حال صورت حال کا جائزہ لیا جائے تو در حقیقت جو کچھ ڈیوڈ وارنر نے کیااس کے پیچھے میں تھی ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!