Published From Aurangabad & Buldhana

وارانسی:زیر پل تعمیر کا حصہ گرا،16 نعشیں نکالی گئیں،بڑھ سکتی ہے مرنے والوں کی تعداد

وارانسی میں منگل کو کینٹ اسٹیشن کے سامنے زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گر گیا ہے۔اس کی زد میں کئی گاڑیاں آگئی ہیں۔حادثے میں این ڈی آر ایف کی ٹیم نے 16 موتوں کی تصدیق کی ہے۔موت کا اعدادوشمار بڑھ سکتا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق 25 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

جانکاری کے مطابق حادثے میں 50 لوگوں کے دبنے کا اندیشہ ہے۔قریب 12 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔حالانکہ ابھی تک مہلوکین اور زخمیوں کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ادھر پل گرنے کے حادثے سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔علاقے کو مقامی پولیس نے تحفظ کے نظریے سے گھیر لیا ہے۔ادھر موقع پر مقامی انتظامیہ کو لوگوں کے غصے کا بھی سامنا کرنا پرا۔راحت بچاؤ کا کام شروع ہو گیا ہ۔ادھر موقع پر موجود لوگ بھی راحت کے کام میں ساتھ دے رہے ہیں۔

اس حادثے کے بعد پی ایم مودی نے ٹویٹ کر کےغم کا اظہار کیا ہے۔مودی نے زخموں کیلئے خدا سے دعا کی ہے کہ انہیں جلد ہی صحت یابی نصیب ہو۔

مودی نے بتایا کہ اس موضوع پر انہوں نے سی ایم یوگی سے بات کی ہے ساتھ ہی احکام دئے ہیں کہ متاثروں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

تو وہیں سی ایم یوگی نے زخمیوں کو 2 لاکھ اور مرنے والوں کو 5 لاکھ روپئے کے معاوضے کا اعلان کیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!