Published From Aurangabad & Buldhana

نیدر لاینڈس کی باکسر روبی جیسیاح نے اسلام قبول کیا

دنیا بھر سے سوشیل میڈیا کے متعدد صارفین نے اسلام میں روبی کاوالہانہ خیر مقدم کیاہے۔ نیدر لاینڈس سے تعلق رکھنے والی ڈچ باکسر روبی جیسیاح مشرف بہ اسلام ہوگئی ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر انہوں نے اس خبر کا اعلان کیاہے۔ تاہم اس بات کی بدگمانی کے غیرمسلمانوں پر مذہب اسلام کو قبول کرنے کے لئے مجبور کیاجاتا ہے کو اس اعلان سے بڑا دھکہ لگا ہے او ریہ جھوٹ ثابت ہوا ہے درحقیقت مذکورہ باکسر ایک عیسائی تھیں مگر وہ اسلامی تعلیمات سے بے حد متاثر بھی تھیں۔ مذکورہ باکسر نے مزید کہا ہے کہ
کئی سالوں تک اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے بعد باضابطہ مشرف بہ اسلام ہونے میں وہ فخر محسوس کررہی۔

ہیں ایک مسجد کے اندر منعقدہ تقریب کے دوران گواہوں کے سامنے کلمہ شہادت ادا کرنے کے بعد وہ باضابطہ طور پر دائرے اسلام میں داخل ہوگئی ہیں۔

نیدر لاینڈس کی ایک مسجد میں اسلام میں داخل ہونے کی یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔ نیدر لاینڈس کی باسنگ اسٹار کو اسلام میں داخل ہونے پر مسلمانوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ نہایت اہم اسپورٹس کھلاڑی کے اسلام قبول کرنے اور عالمی سفیر بننے ایک نمایاں نشانی مانی جارہی ہے

۔دنیا بھر سے سوشیل میڈیا کے متعدد صارفین نے اسلام میں روبی کاوالہانہ خیر مقدم کیاہے۔ ان کے فیصلے سے بیشتر مسلمانوں نے مسرت کا اظہار کیا اور ان کی زندگی میں راحت سکون اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیاہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!