Published From Aurangabad & Buldhana

نوکری سے نکالنے پر کامگاروں کی منیجرکوزدوکوب

اورنگ آباد: ۱۰فروری(اسٹاف رپورٹر ) نوکری سے نکالنے کے ضمن میں آٹھ تا دس کامگاروں نے کمپنی منیجرکوزدوکوب کردیا۔اس ضمن میں سڈکوایم پولس نے معاملہ درج کرلیاہے۔پولس نے بتایاکہ ٹیراسن مشنری انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی چکل تھانہ ایم آئی ڈی سی میں گزشتہ کچھ دنوں سے دس کامگار نوکری کررہے تھے لیکن اچانک انہیں نوکری سے برخاست کردیاگیاتھا۔ کامگاروں کاالزام تھاکہ انہیں نوکری سے نکالنے میں منیجرگووندسنبھاجی دیشمکھ کاہاتھ ہے۔یہ لوگ اچانک آج کمپنی پہنچے اورانہوں نے منیجرگووند کوگالی گلوج کی اور لوہے کی راڈ ولاٹھیوں سے زدوکوب کردیا۔جس میں گووندشدیدزخمی ہوگیا۔اس معاملہ میں سیکوریٹی گارڈ بی این تائیڑے‘ کرن بنسوڑے‘ پرکاش ابھنگ‘ شردواگھمارے‘ سریش شیلار‘انیس شیخ‘ سچن شندے’گوگل باویسکرکے خلاف معاملہ درج کیاگیاہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!