Published From Aurangabad & Buldhana

نقل روکنے کیلئے یونیورسٹی امتحانی مراکز پر موبائیل جیمر کا استعمال ہوگا

یونیورسٹی کی جانب ڈگری اور پوسٹ گریجویشن کے امتحانا ت کے مراکز پر ہونے والی ممکنہ نقل نویسی کو روکنے کیلئے موبائیل جیمر کے استعمال پر انتظامیہ غور کررہا ہے ۔جبکہ اس معاملہ میں یونیورسٹی عہدیداران سے تبادلہ خیال کرنے کے اس ضمن میں حتمی فیصلہ لیا جائیگا ،اس بات کی اطلاع یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر سادھنا پانڈے نے دی ۔واضح ہوکہ بامو یونیورسٹی کی جانب سے یکم جنوری کو شہر کے وسنت راؤ کالج سمیں ایم بی اے کا امتحان لیا گیا تھا ۔اس امتحان کے دوران واٹس ایپ کے ذریعے نقل نویسی کرنے کا معاملہ اُجاگر ہوا تھا ،جس پر متعلقہ طالب علم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کیا ۔جبکہ دوسری جانب اس معاملہ کی تحقیق کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تین رکنی کمیٹی کو نامزد کیا گیا ۔جس میں یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر سادھنا پانڈے اسپیشل ایگزیکیٹیو آفیسر ڈاکٹر والمِک سرودے او رڈاکٹر سنجئے ساڑونکے شامل ہیں ۔لیکن اس معاملہ کی خاص بات یہ ہیکہ دس دن بیت جانے کے باوجود اس کا تحقیقی کام شروع نہیں ہوا ہے ،اس لئے کہ اس کام میں محکمہ امتحانات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نیٹکے کا تعاون حاصل ہونا ضروری ہے ۔لیکن وہ فی الحال ممبئی کے دورہ پر گئے ہوئے ہیں جن کی واپسی کے بعد ہی اس معاملہ کی تحقیق شروع ہونے کا امکان بتایا جارہا ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!