Published From Aurangabad & Buldhana

نظام کے سارے بیش قیمتی سامان برآمد، ہیرے جڑے ٹفن میں روز کھانا کھاتے تھے چور: پولیس

ان برتنوں کا استعمال حیدرآباد کے آخری نظام میرعثمان علی خان، آصف جاہ (ساتویں) نے کیا تھا۔

حیدرآباد میں پرانی حویلی واقع نظام کے میوزیم سے چوری ہوئے جڑے سونے کے ایک ٹفن سمیت کئی بیش قیمتی سامان پولیس نے برآمد کر لئے ہیں۔ ان برتنوں کا استعمال حیدرآباد کے آخری نظام میرعثمان علی خان، آصف جاہ (ساتویں) نے کیا تھا۔ بین الاقوامی بازار میں ان قدیم سامانوں کی قیمت تقریباََ 50 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ چور دو ستمبر کی رات میوزیم سے ہیرے جڑے دو کلوگرام وزنی سونے کا ایک ٹفن اور مانک، ہیرا اور پنا سے جڑا ہو ایک کپ، ایک پلیٹ اور چمچ چوری کر ممبئی بھاگ گئے تھے اور وہاں ایک شاندار ہوٹل میں چھپے ہوئے تھے۔

پولیس نے ان چوروں کا پتہ لگانے کے لئے 15 خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے انہیں ممبئی میں پکڑا اور چوری ہوئے تمام سامان بھی برآمد کئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ چور ساتویں نظام کے اس بیش قیمتی ٹفن میں روز کھانا کھایا کرتے تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!