Published From Aurangabad & Buldhana

نشانے پر چیف جسٹس:دیپک مشرا پر مواخذ ے کی تحریک پیش کرے گا اپوزیشن

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ کے چار سینئر کے سامنے آنے کے بعد چیف جسٹس دیپک مشرا کے کام پر سوال اٹھے ہیں۔ایسے میں اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس سی جے آئی کے خلاف مواخذے کی تحریک چلانے کی تجویز تیار کر رہی ہے۔نیوز ایجنسی اے اےن آئی کانگریس نے سی جے آئی کے خلاف مواخذے کی تجویز کا ڈرافٹ بنا لیا ہے۔اس کاپی کو این سی پی سمیت کئی پارٹیوں کو تقسیم بھی کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ جنوری میں سی پی ایم چیف سکریٹری سیتا رام یچوری نے کہا تھا کہ وہ اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ مل کر جسٹس مشرا کے خلاف مواخذے کی تجویز لانے پر چرچہ کر رہے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!