Published From Aurangabad & Buldhana

نتین یاہو کو اسرائیل کی نئی حکومت بنانے کی دعوت

مقبوضہ بیت المقدس:(ایجنسیاں)اسرائیلی صدر نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دے دی ہے۔ تاہم منگل کو ایک بیان میں صدر روون رِیولِن نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اس وقت متوقع امیدواروں میں سے کوئی بھی اس پوزیشن میں ہے کہ پارلیمان کے اعتماد حاصل کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کئی لوگوں کی رائے ہے کہ ایک ایسے امیدوار کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دینی چاہییے جسے کرمنل کیسز کا سامنا ہو۔ تاہم انہوں نے کہا کہ قانون میں اس کی گنجائش موجود ہے۔ صدر کے مطابق اسرائیل کی 120 رکنی پارلیمان میں 52 ارکان نے بینجمن نیتن یاہوکی حمایت کی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!