Published From Aurangabad & Buldhana

نالاسوپارہ ہتھیاربرآمدگی‘نریندردابھولکر قتل معاملہ کے تار جلگاؤں سے جڑے جالنہ سے گنیش کپاڑے‘جلگاؤں سے کرن مراٹھےATS کی گرفت میں

اورنگ آباد:۱۲؍ ستمبر(اسٹاف رپورٹر )نالاسوپارہ سے برآمد ہتھیاروں کے ذخائر اور نریندردابھولکرقتل معاملہ میں اورنگ آباداے ٹی ایس نے جالنہ سے گنیش کپاڑے نامی ایک شخص کوحراست میں لیا۔ جبکہ دوسری جانب اسی معاملہ میں اے ٹی ایس کے اسکواڈ نے جلگاؤں سے کرن نمباداس مراٹھے کوگرفتارکیا۔واضح رہے کہ جلگاؤں ضلع سے اس سے قبل بھی ۶؍ ستمبرکوواسودیوبھگوان سوریہ ونشی اور ۷؍ستمبرکووجئے عرف بھیا اکھڑے لودھی کوحراست میں لیاگیاتھا۔ دونوں کو ۱۷؍ستمبرتک پی سی آرمیں رکھنے کاعدالت نے حکم دیاتھا۔ دونوں سے تحقیقات کے بعداے ٹی ایس نے یہ کاروائی کی۔ بدھ کی صبح جلگاؤں ضلع ایس پی دفترکے سامنے اے ٹی ایس اسکواڈ نے کرن مراٹھے کو گرفتارکیا۔ کرن مراٹھے ساکلی فسادمعاملہ میں ملزم ہے۔مقامی کرائم برانچ شعبہ کی جانب سے درج کیے گئے چاپٹر کیس میں معاملہ میں ضمانت حاصل کرنے کرن جلگاؤں آیاتھا۔اپنے دوستوں کے ساتھ دفترکے باہر وہ چائے پی رہاتھاکہ اے ٹی ایس نے اسے حراست میں لے لیا۔ بتایاگیاکہ اے ٹی ایس اسکواڈ کرن کی گرفتاری کے بعد ناسک کی جانب روانہ ہوگیا۔

اے ٹی ایس نے ساکلی دیہات میں ایک ہفتہ میں یہ تیسری کاروائی کی ہے جس کے سبب جلگاؤں ضلع میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔اورنگ آباداے ٹی ایس نے جالنہ کے شنی مندر علاقہ گنیش نامی ملزم کوحراست میں لیا۔ اطلاعات کے مطابق گنیش ڈی ٹی پی آپریٹرہے ۔اسکی جالنہ میں زیراکس اوراسٹیشنری کی دکان ہے۔ اے ٹی ایس کو نالاسوپارہ معاملہ میں گنیش پر شک تھا۔بتایاگیاہے کہ دابھولکر قتل واردات میں جوگاڑی استعمال کی گئی تھی وہ ساکلی کی تھی۔ اسکی جانچ اے ٹی ایس کررہی ہے۔ جلگاؤں سے جس وشال سوریہ ونشی کو گرفتارکیاگیاوہ کرکی تعلقہ مکتائی نگرکاساکن ہے۔اپنے والدکی وفات کے بعدوہ اپنی والدہ دادی کے ہمراہ اپنے ماموں کے پاس رہتاتھااورپلاٹ علاقہ میں اسکامکان ہے۔ اس کاٹووہیلرگیراج ہے۔ گزشتہ سات آٹھ سالوں میں وہ اپنے ماموں کے ساتھ رہائش پذیرہے۔جالنہ سے گرفتار گنیش کپاڑے وہ نریندردابھولکر قتل معاملہ میں گرفتار شریکانت پانگرکرکادوست بتایاگیاہے۔ پانگرکر نالاسوپارہ معاملہ میں اورہتھیاربنانے کیلئے فائنانسرتھا۔یہ بات اے ٹی ایس نے عدالت کوبتائی ہے۔

پانگرکر کے ساتھ اورکون کون فائنانسرہیں اوراس معاملہ کوحتمی شکل دینے کیلئے کن کن لوگوں نے تعاون کیاہے اسکی جانچ بھی اے ٹی ایس کررہی ہے ۔ اورنگ آبادسے اے ٹی ایس نے اس معاملہ میں سچن اندورے اور شردکڑسکرکوبھی حراست میں لیاتھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!