Published From Aurangabad & Buldhana

ناتھا بھاؤ اجیت پوار قربتوں کے تذکرے

بھاجپا کو خیر باد کہہ سکتے ہیں ،سنجئے راؤت کی پیش قیاسی

جلگاؤں(شیخ کامل) ریاست کے سابق وزیر محصول اوران دنوں پارٹی میں معتوب گردانے جارہے ضلع جلگاؤں کے طاقتور بھاجپا ئی رہنما ایکناتھ کھلسے جو علاقہ بھر کے تام طبقات کے عوام میںیکساں مقبول بھی ہیں۔ اپنے وزیر محصول رہنے کے دور میں موصوف پر چند ایک بد عنوانیوں واقربا ء پر وری کے الزامات لگے اور بعد ازاں معاملے نے اتنا طول پکڑا کے کھلسے کو وزارت سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔اور اس کے بعد سے مسلسل کھلسے کوپارٹی میں حاشیے پرکر دیئے جانے کے مناظر صاف ہیں۔ اورجب ناتھا بھاؤ کو اپنے ہی گھر بھاجپا میں نا موشی او ر ذہنی تناؤ کاشکار ہونا پڑا اوریہ سلسلہ دراز ہوتے ہوئے ہنوز جا رہی ہے تو اب یہ دیکھا جانے لگا ہے کہ خاندیش کایہ رہنما بھی شاید بہت جلد کھل کر سامنے آئے اور علم بغاوت بلند کردے۔ انہی حالات میں ناتھا بھاؤ (کھلسے) اور راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رہنما سابق ریاستی نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کے بیچ نزدیکیاں بڑھنے کے تذکرے عوام میں جا ری ہیں۔ اجیت پوار بھی کھلسے کے با غیانہ تیور پرفرحاں نظر آرہے ہیں ۔ اورکھلسے کی مدح سرائی کرتے دیکھے جارہے ہیں۔ جس کے سبب یہ کہا جاسکتاہے کہ کھلسے کے دل میں اتھل پتھل ہے۔تاہم ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ بھاجپا چھوڑ کر کہاں جائیں گے۔اس طرح کا اظہار خیال شیو سینا رکن پارلیمان سنجئے راؤت نے اپنے گذشتہ جلگاؤں دورے کے درمیان یہاں منعقدہ اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔راؤت نے جلگاؤں مہانگرپالیکا میں شیو سینا کے اپنے بل بوتے و اپنی نشانی ہی پر لڑنے کی بات بھی کہی ۔ راؤت نے ان دنوں کھلسے کی ناراضگی اور طرزگفتار کا ذکر کرتے ہوئے ان کے بھاجپا چھوڑنے کی زور دار قیاس آرائی اس پریس ملاقات میں کی ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!