Published From Aurangabad & Buldhana

نائے گاوں پھاٹہ: 4نوجوانوں پر غنڈوں کا حملہ، پیسے چھین کر فرار

اورنگ آباد:کرونا اور لاک ڈائون کے سبب ملک میں بے روزگاری کے ساتھ ساتھ چوری اور ڈکیتی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آئے دن اخبارات اورٹی وی چینل پرچوری ڈکیتی کی خبروں کے ساتھ دن دہاڑے لوٹ مار کی خبروں سے عام انسان کا جینا مشکل ہوچکا ہے۔ ایسے ہی ایک لوٹ مارکا واقعہ اورنگ آباد کے نائے گائوں پھاٹے پر لکی چائنیز کے قریب پیش آیا جہاں کچھ نامعلوم بدمعاشوں اور غنڈوں نے منظم منصوبہ بندی کرچارنوجوانوں کے ساتھ بے تحاشہ مارپیٹ کی اور ان کے پاس موجود ہزاروں روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل شیخ ابراہیم جو کہ آئشر رکشہ کے ٹرانسپورٹ کا کام کرتے ہیںاور نوید خان ساکن
روشن گیٹ جوچکن ہول سیل کا کاروبار کرتے ہیںہمیشہ کی طرح چکن فروخت کرنے کے بعد وصولی لے کر واپس گھر لوٹ رہے تھے۔اسی دوران نائے گائوں پھاٹے پر واقع لکی چائنیز کے قریب کچھ غنڈوں نے دونوںنوجوانوںکو جوداڑھی ٹوپی پہنے ہوئے تھےان کا راستہ روکا اور انہیں گالی گلوج کرنے لگے۔

اپنے بچائو کے لئےوہاں سے بھاگنے کی کوشش میں ان غنڈوںنے دونوں کو پکڑ کر خوب مارا اور پیٹا اتنا ہی بیچ بچائو کرنے آئے شیخ اسحق اور شیخ واحد جلیل کو بھی ان غنڈوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔جس سے چاروںنوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔ادھمری حالت میں پاکر ان غنڈوں نے اسرائیل اور نوید خان کے پاس موجود ۸۰ سے ۹۰ ہزار روپئے چھین کر فرار ہوگئے۔بعد ازاں وہاں موجود مقامی لوگوں نے ان چاروں نوجوانوں کو علاج کے لئے گھاٹی اسپتال منتقل کیا جہاں ان چاروں کا علاج جاری ہے۔مزید تحقیقات مقامی پولس کررہی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!