Published From Aurangabad & Buldhana

میں صرف مسلم یا ایم آئی ایم کا نہیں عوام کا منتخب کردہ رکن پارلیمنٹ ہوں: امتیازجلیل

اورنگ آباد :لوک سبھا چناو¿ کے نتائج آنے کے بعد پورے شہر میں جشن کا ماحول تھا رات دیر گئے تک چلے اس جشن کو شیوسینا لیڈر چندر کانت کھیرے نے شر پسندی سے تعبیر کیا اور جشن منانے والوں پراشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا۔ایم پی سید امتیاز جلیل کا کہنا ہیکہ شہر میں اب مذہب اور رنگ ونسل کے نام پرشر پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔امتیازجلیل کا کہنا ہیکہ شہر کی ہمہ جہت ترقی ان کی ترجیحات میں شامل رہے گی۔سب سے پہلے شہر کی ایئر کنکٹی ویٹی اور ریلوے خدمات کو یقینی بنانا، دوسرے شہر کے پانی کا مسئلہ حل کرنا شامل ہیں۔امتیاز جلیل نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ سمانتر واٹرپروجیکٹ مسئلے کا حل نہیں ہے ، حکومت کو دوسرے آپشن پر غور کرنا چاہیے ۔
ایک گھنٹہ چلی پریس کانفرنس میں امتیاز جلیل نے شہر کی ہمہ جہت ترقی کو کیسے یقینی بنایاجاسکتا ہے۔اس کا نقشہ کھینچ کر بتایا لیکن یہ بھی واضح کردیا کہ عوامی حمایت اور تعاو¿ن کے بغیر یہ کام ممکن نہیں۔امتیاز جلیل کے مطابق ترقی کے لیے امن ضروری ہے۔ شہر میں انڈسٹری، بزنس اور سیاح اسی وقت آئینگے جب امن و امان رہے گا اس لیے شہر کو پرامن رکھنے کی ذمہ داری تمام کی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!