Published From Aurangabad & Buldhana

مینک اور نائر کی سنچریاں،کرناٹک فاتح

الور : اوپنروں مینک اگروال (102) اور کرون نائر (100) کی شاندار سنچریوں اور ان کے درمیان 190 رنز کی اوپننگ شراکت کی بدولت کرناٹک نے اڑیسہ کو وجے ہزارے ٹرافی گروپ اے میچ میں منگل کو 133 رنز کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔ کرناٹک نے چھ وکٹ پر 353 رنز کی بڑا اسکور بنایا اور اڑیسہ کو 41 اوور میں 220 رن پر سمیٹ دیا۔اڑیسہ کے اوپنروں راجیش دھوپر (53) اور انوراگ سارنگی (58) نے نصف سنچری بنائیں ۔ کرناٹک کی جانب سے جگدیش سچت نے 34 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے ۔ کرناٹک کی پانچ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سب سے اوپر آ گیا ہے ۔دوسری طرف اڑیسہ کو چار میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!