Published From Aurangabad & Buldhana

’میرا آدھار اکاؤنٹ ہیک کر کے دکھاؤ‘، ’’لو کردیا‘‘

TRAIچیف کی للکار پر فوراً ہیک کر انکے بنک کھاتے میں جمع کروایا 1؍روپیہ

بنگلورو:۔ ایتھیکل ہیکرس نے کل اتوار کو ٹیلیکام ریگیولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) کے چیرمن آر ایس شرماکی بنک کی تفصیلات حاصل کرلینے کا دعویٰ کیا ہے اور ساتھ ہی ان تفصیلات کو Twitterپر بھی ڈالا ہے۔ معلومات ہیک کرنے والوں نے ساتھ ہی انکے آدھار سے جڑے بنک کھاتہ میں 1؍روپیہ جمع کر اس کی فوٹو بھی ڈالی ہے۔
واضح ہوکہ یہ معاملہ اس وقت درپیش آیا جب شرما نے Twitter پر اپنا آدھار نمبر ۔762177682740ڈال کر آدھار پر طنز کرنے والوں کو اسے ہیک کرنے للکارا تھا۔ انکی اس دعوت کے بعد چند لوگوں نے ان سے اس بات کی یقین دہانی چاہی تھی کہ اگر وہ ہیک کرلیتے ہیں تو انکے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جائیگی۔ جس کے بعد ایتھیکل ہیکرس جن میں Elliot Alderson، پشپیندر سنگھ، کنشک سجنانی، انیوار اروند اور کرن سائینی نے اتوار کو یہ بتایا کہ اس آدھار نمبر کے ذریعہ انہوں نے شرما سے متعلق تقریباً 14چیزوں کی معلومات حاصل کر لی ہے۔ ان چیزوں میں شرما کے موبائل نمبر، گھر کا پتہ، تاریخ پیدائش، PANنمبر، ووٹر کارڈ نمبر، ٹیلیکام سروس مہیاء کرنے والی کمپنی، فون کا ماڈل اور ایئر انڈیا سے اکثرسفر کرنے والی IDشامل ہیں۔
انہوں نے انکے بنک کھاتہ نمبر اور انکے دیگر پانچ بنک کھاتوں کے IFSCکوڈ بھی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں پنجاب نیشنل بنک، بنک آف انڈیا، اسٹیٹ بنک آف انڈیا، کوٹک مہیندرا اور ICICIبنک کے کھاتے شامل ہیں۔Twitterاستعمال کرنے والوں نے بتایا کہ انکے بنک کھاتے میں انکی اجازت کے بغیر پیسہ جمع کر نے سے ان پر بلیک میلنگ، پیسہ کی غیر قانونی آمد و رفت اور دیگر جرائم کے الزامات لگ سکتے ہیں۔
ہیکرس نے انکے Dematکھاتہ(شئیر مارکیٹ کے لئے استعمال ہونے والا اکاؤنٹ)کی تفصیلات بھی ڈالی ہیں ساتھ ہی انکے SBIکارڈ کے ذریعہ ہونے والی سابقہ تین سال کی پیسوں کی معلومات، آدھار کارڈ کا استعمال کر لیلا دھر آرگینکس کے ذریعہ آرگینک سامان کی فروخت کی معلومات بھی ڈالی گئی تھیں۔
واضح ہو کہ آدھار نمبر سے سارے سسٹم کو جوڑنے کی حکومت کی ہدایت کے خلاف احتجاج جاری ہے جس میں عوام کی تمام معلومات غیر محفوظ ہوجانے کی بات سماجی کارکنان کی جانب سے کی جارہی تھی اور حکومت کی جانب سے اس بات کو رد کیا جارہا تھا کہ آدھار کے سسٹم کو ہیک نہیں کرسکتا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!