Published From Aurangabad & Buldhana

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی شیواجی راؤ پاٹل نیلنگیکر چل بسے

ممبئی : مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی و کانگریس لیڈر شیواجی راؤ پاٹل نیلنگیکر کا آج پونہ شہر کے ایک نجی اسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ 89 سالہ نیلنگیکر کو کرونا وائرس کی بیماری لاحق ہوئی تھی وہ مثبت پائے گئے تھے انکا علاج جاری تھا اور حال ہی میں علاج کے بعد رپورٹ منفی آئی تھی لیکن اسکے باوجود بھی انکا دیگر امراض کا علاج جاری تھا۔

آج صبح کورونا سے جنگ جیتنے کے بعد بھی دیگر امراض سے وہ ہار گئے اور اس دنیا سے چل بسے۔ ریاست کےمراٹھواڑہ خطے کے لاتورضلع سے تعلق رکھنے والے نیلنگیکر جون 1985 سے مارچ 1986 تک مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے عہدے پر فائز تھے۔

انھیں اپنے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دینا پڑا تھا جب بمبئی ہائی کورٹ نے 1985 میں ایم ڈی کے امتحانات کے نتائج میں ان کی اپنی دختر اور اسکے دوستوں کی غیر قانونی طور سے مدد کرنے کے معاملے میں سرزنش ہوئی تھی جس کے بعد کے انھیں استعفی دینا پڑا تھا۔ نیلنگکر شائستہ اردو لہجے میں گفتگو بھی کیا کرتے تھے ۔ انکا شمار ایک اقلیتی دوست رہنما کے طور پر ہوتا تھا۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!