Published From Aurangabad & Buldhana

مہاراشٹر کو الیکٹرک گاڑیوں کے لئے ملی10,000کروڑ کی سرمایہ کاری

شروعاتی مرحلہ کے 6شہروں میں اورنگ آباد بھی شامل

اورنگ آباد:۔ریاست میں صاف ٹرانسپورٹ کی غرض سے الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لئے ریاست کو 10,000کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی تین تجاویز آئی ہیں۔
تجویز پیش کرنے والی کمپنیوں میں مہیندرہ اینڈ مہیندرہلمٹیڈ، ٹاٹا موٹرس لمٹیڈ اور JSWاینرجی لمٹیڈ نے اس پروجیکٹ کو قائم کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔حکومت ابھی ان تجاویز پر کام کررہی ہے۔
ریاست کے منصوبہ میں پانچ سالوں میں تقریباً 5لاکھ الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنا ہے۔ پہلے مرحلہ میں 6شہروں میں یہ شروع کی جائیگی جس میں اورنگ آباد، ممبئی، تھانہ، پونہ، ناسک اور ناگپور کا نام شامل ہے۔ مرکزی وزارت کے مطابق مارچ 2015تک ملک کی 21کروڑ گاڑیوں میں سے 12فیصدمہاراشٹر میں پائی جاتی ہیں۔
مہیندرہ اینڈ مہیندرہ کے مینیجنگ ڈائریکٹر پون گوینکا نے اس سے قبل میگنیٹک مہاراشٹر پروگرام میں اس پروجیکٹ میں 500کروڑ کی سرمایہ کاری اعلان کیا تھا۔ جسے فائینل کردیا گیا تھا۔
ٹاٹا موٹرس جو کہ ملک کی بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے ابھی اس پروجیکٹ کے لئے زمین قطعی کرنے میں لگی ہے اور وہ بھی اس پروجیکٹ میں 500-600کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس پروجیکٹ کے لئے JSWاینرجی سب سے زائد سرمایہ کاری کرنے کے منصوبہ میں ہے۔ JSW نے اس پروجیکٹ کے لئے10,000کروڑ کی سرمایہ کاری کا ارادہ کیا ہے۔
میڈیا نے اس متعلق جاننے کے لئے تینوں کمپنیوں کو ای میل بھیجے تھے جس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!