Published From Aurangabad & Buldhana

مہاراشٹر میں ایک جانب لاک ڈاؤن لیکن آئی پی ایل ہونے کی یقین دہانی

یو این آئی

ممبئی: ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پوری ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے حکومت کے نئے حکم کے باوجود آئی پی ایل مقابلوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ ایم سی اے کی جانب سے یہ وضاحت گزشتہ روز شام پوری ریاست میں مہاراشٹرا حکومت کے اعلان کردہ جزوی طور پر لاک ڈاؤن کے پیش نظر سامنے آئی ہے۔

ایم سی اے کے ایک عہدیدار نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ "ہمیں سٹی کارپوریشن کمشنر کا فون موصول ہوا ہے اور ان کی جانب سے ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کا آئی پی ایل میچوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا” کرکٹ کی دیگر سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت دیئے گئے ہیں۔ عہدیدار نے یہ بھی تصدیق کی کہ آئی پی ایل کی ٹیمیں معمول کے مطابق پریکٹس جاری رکھ سکتی ہیں۔ کسی بھی کرکٹ سرگرمی جو بایو ببل (بایو سیفٹ ماحول) کا حصہ ہے اس کے انعقاد میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

ممبئی آئی پی ایل 2021 سیزن کے 10 میچوں کی میزبانی کرنے والا ہے اور ان میں سے کچھ ہفتے کے آخر میں ہیں جن میں پہلا میچ بھی شامل ہے، جس میں ہفتہ کو چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان کھیلا جانا ہے۔ وہیں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 10 اپریل سے 24 اپریل تک ممبئی انڈینز کے چھ میچ چنئی سپر کنگز، دہلی کیپٹلز، پنجاب کنگز، رائل چیلنجرز بنگلور، راجستھان رائلز اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف ہوں گے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!