Published From Aurangabad & Buldhana

مہاراشٹر حکومت کی کابینہ توسیع:اورنگ آباد سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی اتل ساوے بنے وزیر مملکت

کانگریس کے سابق لیڈر وکھے پاٹل سمیت 13نئے وزراءنے لی حلف بردار، سلوڑ کے ممبر اسمبلی عبدالستار کے دعوے کے بعد بھی انکا نام شامل نہیں

اورنگ آباد: حکومت مہاراشٹر کی ہوئی حالیہ کابینہ کی توسیع میں 13نئے وزراءکی حلف برداری عمل میں آئی جس میں اورنگ آباد سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی اتل ساوے کا نام بھی شامل ہے۔ اتل ساوے کو ریاستی حکومت میں بطور وزیر مملکت درجہ دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس کے قدآور ریاستی لیڈر رادھاکرشن وکھے پاٹل اور ممبئی کے بی جے پی صدر اشیش شیلار بھی شامل ہیں۔ فرنویس حکومت کی اس تیسری کابینی توسیع میں تقریباً 8لوگوں کو کابینی وزیر کا درجہ دیا گیا جبکہ 5لوگوں کو وزیر مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔

ان 8وزراءمیں سے 5کو جونئیر وزراءکے تحت حلف برداری دلائی گئی ہے۔یہ حلف برداری اسمبلی کے آخری مانسون سیشن شروع ہونے سے ایک دن قبل اور ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے 4ماہ قبل ہوا ہے۔

واضح ہوکہ اس توسیع میں کوئی خاتون شامل نہیں ہے جبکہ سابق کے مطابق فرنویس حکومت میں پنکجا منڈے اور ودیا ٹھاکر یہ دو خاتون وزراءشامل ہیں۔ شیلارجو کہ ممبئی بی جے پی صدر ہونے کے ساتھ سابق میں ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر رہے ہیں، ممبئی کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی کی نشستوں میں 33سے 83پر پہنچنے پر انہیں پہلے سے کابینی وزیر کی امید کی جارہی تھی۔

انکے علاوہ سابقہ چند دنوں سے وزارت کا دعوی کررہے کانگریس کے باغی لیڈر اور سلوڑ اورنگ آباد سے ممبر اسمبلی عبدالستار کو کوئی وزارت نہیں ملی ہے۔

پہلی مرتبہ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (آٹھولے) کی پارٹی سے اویناش مہاٹیکر کو فرنویس حکومت میں جونئر وزیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ RPIصدر اور راجیا سبھا ممبر رام داس آٹھولے فلحال این ڈی اے حکومت میں مرکز میں وزیر ہے۔ وکھے پاٹل، شرساگر اور مہاٹیکر جو کہ فلحال مہاراشٹر ریاستی اسمبلی میں دونوں ایوانوں کے رکن نہیں ہیں وہ وزارت کا عہدہ 6ماہ تک سنبھال سکتے ہیں۔ قانون کے مطابق وزارت پر بنے رہنے کے لئے انہیں اندرون 6ماہ اسمبلی میں چن کر آنا ہوگا۔لیکن چونکہ 4ماہ بعد ستمبر میں ریاست میں الیکشن ہونے جارہے ہیںتو ریاستی حکومت کی اس میقات کے اختتام تک یہ لوگ وزارت پر بنے رہ سکتے ہیں۔

بی جے پی سے ان کے علاوہ سریش کھڑے، سنجئے کوتے، انل بونڈے اور اشوک اویکے نے کابینی وزیر کا حلف لیا جبکہ شیو سینا سے تانا جی ساونت نے کابینی وزیر کا حلف لیا ہے۔ان لوگوں میں سے صرف ساونت ایسے کابینی وزیر ہیں جوکہ MLCہیں جبکہ دیگر MLAsہیں۔ انکے علاوہ بی جے پی سے یوگیش ساگر، سنجئے بھیگاڑے، پرینئے پھوکے اور اورنگ آباد کے اتل ساوے کو وزرائے مملکت بنایا گیا ہے۔جن میں سے پھوکے MLCہیں باقی سب MLAہیں۔

ان سب کے بیچ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق ریاست کے ہاﺅسنگ وزیر پرکاش میہتا اور دیگر 5وزراءنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔مہتا کے علاوہ استعفیٰ دینے والے وزراءمیں راجکمار بڈولے، ویشنو ساورا، دیلیپ کامبلے، پروین پوٹے اور امریش آٹرام کا نام شامل ہے۔

واضح ہوکہ نومبر 2014میں فرنویس کی جانب سے حکومت بنائے جانے پر شیو سینا انکے ساتھ نہیں تھی لیکن بعد میں حکومت کا حصہ بن گئی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!