Published From Aurangabad & Buldhana

مہاراشٹر حکومت نے ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ کی مانگ قبول کرتے ہوئے TET کی تاریخ کو بدلا؛

اکولہ:۔ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اساتذہ کی قابلیت کی شناخت کے لئے TET کا امتحان 8 جولائی 2018 کو منعقد کیا جانے والا تھا لیکن بالاتفاق اسی دن UGC کی جانب سے NET کا امتحان بھی لیا جانے والا ہے۔ زیادہ تر طلباء TET کے ساتھ NET امتحان دینے کے لئے خواہشمند ہیں اس لئے ایس آئی او نے حکومت مہاراشٹر سے پر زور مطالبہ کیا تھا کہ TET کی فارم بھرنے کی تاریخ اور امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کی جائے تاکہ NET کا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات TET کا امتحان بھی دے سکیں، اس موقع پر SIO مہاراشٹر نارتھ نے انتظامیہ کو میمورنڈم جاری کیا تھا جس کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔
حکومت نے اس مانگ کو پورا کرتے ہوئے TET فارم بھرنے کی آخری تاریخ 22 مئی اور 8 جولائی کو امتحان نہ کرتے ہوئے 15 جولائی کر دی ہے لہٰذا جو طلباء اب تک فارم کسی وجہ سے نہ بھر سکیں ہوں وہ مذکورہ تاریخ میں فارم بھر کر امتحان میں شرکت کریں SIO آپ کے بہتر مستقبل اور زندگی کے ہر مراحل میں کامیابی کے سفر طے کرنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے..!

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!