Published From Aurangabad & Buldhana

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے عین قبل مجلس اتحاد المسلمین اور ونچت اگھاڑی کا اتحاد ٹوٹ گیا

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے عین قبل مجلس اتحاد المسلمین اور ونچت اگھاڑی کے درمیان اتحاد ختم ہوگیا ہے ۔ دونوں کے درمیان اتحاد ختم ہونے کی ایم آئی ایم لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے تصدیق کردی ہے ۔ تاہم انہوں نے اس اتحاد کے ٹوٹنے پر کسی بھی طرح کا رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر کی سیاست میں اس اتحاد کو کافی اہم مانا جارہا تھا ، تاہم اسمبلی انتخابات سے عین قبل ہی اتحاد ختم ہوگیا اور اب یہ دونوں اسمبلی انتخابات میں ایک ساتھ نہیں رہیں گے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!