Published From Aurangabad & Buldhana

مودی کا شمار دنیا کے سب سے بڑے پھیکو کے طور پر ہوتا ہے: راج ٹھاکرے

ممبئی: مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کو جھوٹ کا پلندا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کا شمار دنیا کے سب سے بڑے پھیکو انسان میں ہوتا ہے ۔

ممبئی کے شیواجی پارک نامی میدان میں گڑی پاڑوا کے موقع پر ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے منسے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے نریندر مودی صرف جھوٹ بول رہے ہیں چاہےوہ فضائی حملہ ہو یا پھر حکومت کی کوئی پالیسی ہو نیز اچھے دن آنے والے کا نعرہ دینے والے نریندر مودی نے ہر ہندوستانی کے اکاونٹ میں پندرہ لاکھ روپیہ جمع کیئے جانے کے معاملے میں بھی ملک کی عوام کو بیوقوف بنایا۔

منسے سربراہ نے کہا کہ چاہے روزگار کا معاملہ ہو ، چاہے میک ان انڈیا کا معاملہ ہو چاہے کوئی اور ملکی یا ریاستی معاملہ ہو مودی نے اپنی لچھے دار تقریروں سے عوام کو بیوقوف بنایا ہے ۔

نوٹ بندی کا تذکرہ کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ نوٹ بندی کے سبب سو سے زائد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے جبکہ ساڑھے چار کروڑ افسراد کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑا اور اربوں روپیہ کا صنعتی نقصان کا ملک کو سامنا کرنا پڑا ۔

عوامی جلسہ میں راج ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں کشمیر کا ایک ویڈیو بھی دکھلایا جس میں وزیر اعظم کو فوجیوں سے پرتپاک انداز سے ملتے ہوئے دکھلایا گیا ہے اس تعلق سے منسے سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک جانب تو فوجیوں سے انتہائی جذباتی انداز سے ملاقات کرتے ہیں لیکن وہی فوجی جب دہشت گردوں کو نشانہ بناتے ہیں اور پاکستان فوج کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو ان کے خلاف مقدمات درج کیئے جاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کا پانچ سالہ دور اقتدار صرف ایک پاپ کا گھڑا ثابت ہوا اور ان ایام میں مودی نے کسی بھی اخباری کانفرنس سے خطاب نہیں کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں یہ علم تھا کہ اگر وہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے تو اخباری نمائندے ان پر ایسے سوالات کی بوچھار کر دیں گےجس کا جواب دینا ان کیلئے ناممکن ہو گا

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!