Published From Aurangabad & Buldhana

موبائیل کے زیادہ استعمال کینسر کا خطرہ: USFDAاسٹڈی

یونائٹیڈ اسٹیٹ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (USFDA) کی جانب سے کی گئی ایک اسٹڈی کے مطابق 2Gاور 3Gموبائیل کے زائد استعمال کرنے کی وجہ سے نقصان دہ شعاؤں میں زیادہ وقت گزرتا ہے اور اس سے کینسر ہونے کا خدشہ ہے۔ USFDAنے یہ ریسرچ چوہوں پر کی ہے۔

اس اسٹڈی کے مکمل ہونے کے بعد آئی رپورٹس کے مطابق جو نتائج آئے ہیں اس میں مذکر چوہوں کو ان شعاؤں کا گہرا اثر پڑھا اور ان میں کینسر پایا گیا ۔ اس اسٹڈی میں دماغ کا کینسر بھی پایا گیا ۔ ساتھ ہی چوہیوں میں کینسر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بات صاف نہیں ہوئی ہے۔ USFDAنے اس اسٹڈی 10سال قبل شروع کی تھی ۔

اس ریسرچ کے سائنسداں جان بوچر نے کہا کہ ’’ یوں تو اس اسٹڈی کو ہم سیدھے انسانوں پر اثر سے نہیں جوڑ سکتے۔ ہماری اسٹڈی میں موبائیل فون کی شعاؤں کو چوہوں کے مکمل جسم پر ڈالا گیا تھا ۔ لیکن انسانوں کے بارے میں دون کا تعلق جسم کے چھوٹے حصے سے ہی ہوتا ہے جہاں لوگ فون پکڑتے ہیں۔ساتھ ہی لوگ جتنا موبائیل کا استعمال کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ چوہوں کو فون کے قریب رکھا گیا تھا‘‘۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!