Published From Aurangabad & Buldhana

ممبئی کی ایک کمپنی کے تین ڈائریکٹر 4000 کروڑ کا بنک گھپلہ کرنے پر گرفتار

ممبئی:- پاریکھ ایلومینکس نامی کمپنی کے مالکان کو ممبئی پولس کی معاشی جرائم ونگ نے آج 4000 کروڑ روپئے کا بنک گھوٹالہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ گرفتاری Axis بنک کی شکایت پر کی گئی ہے جو کہ ان 20بنک میں سے ایک ہے جس کے ساتھ یہ دھوکا دہی ہوئی ہے۔
‏Axis بنک کے علاوہ SBI اور India Overseas Bank نے بھی سی بی آئی کے ہاس شکایت درج کروائی تھی۔ جا میں پاریکھ ایلومینکس کمپنی پر قرض کے پیسے کا غلط استعمال کرنے کا الزام تھا۔
‏Axisبنک کی جانب سے اس کمپنی ہر 290 کروڑ روپئے کے دھوکا دہی کا الزام تھا۔
گرفتار ہوئے کمپنی کے ڈائریکٹرس کے نام بھور لال بھنڈاری(عمر 46)، پریمل گورا گاندھی (عمر 40) اور کلمیش کانونگو ( عمر 41) بتائے گئے ہیں۔Axis بنک نے 12مئی 2017 کو شکایت درج کروائی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!