Published From Aurangabad & Buldhana

ملک کی 17ریاستوں کے جنسی تناسب (SRB) میں انتہائی کمی، گجرات اور ہریانہ کا حال سب سے خراب: نیتی آیوگ کی رپورٹ

1000لڑکوں کے مقابلہ صرف 950لڑکیاں

اورنگ آباد:۔ ہندوستان کی 21بڑی ریاستوں میں سے17میں جنسی تناسب میں انتہائی کمی آئی ہے۔ اس فہرست میں سب سے برا حال گجرات کا ہے جہاں پر 53پوائنٹ سے گراوٹ آئی ہے جبکہ دیگر ریاستوں میں 10پوائنٹ کی گراوٹ آئی ہے۔
SRBکا مطلب 1000لڑکوں کے مقابلے میں موجود لڑکیوں کی تعداد کو نوٹ کیا جاتا ہے۔یہ بتاتا ہے کہ جنسی تناسب کا کیا حال ہے۔ان 17ریاستوں میں تناسب 1000لڑکوں کے مقابلے میں 950لڑکیاں ہیں۔اس کے مقابلہ میں بہار، پنجاب اور اتر پردیش میں تناسب بہتر ہوا ہے جبکہ جموں کشمیر میں نہ گراوٹ ہوئی ہے نہ بڑھوتری۔تناسب گرنے والی دیگر ریاستوں میں چھتیس گڑھ، کرناٹک، ہماچل پردیش، آسام، مہاراشٹر، راجستھان، اتراکھنڈ اور ہریانہ کا نام شامل ہے۔
اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعدنیتی آیوگ نے کہا کہ حکومت کو مادر رحم میں لڑکی کی جانچ اور پھر قتل کے قانون پر سختی سے عمل کروانے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی لڑکی کی عزت و اہمیت کو بھی لوگوں کے سامنے جگانا ہوگا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!