Published From Aurangabad & Buldhana

ملکی سطح پر کھیلو انڈیا کھیلو کنگ فو کراٹے مقابلے میں ملکی سطح پر اوّل مقام حاصل کرنے والے طالب علم فرزاد کا استقبال

اورنگ آباد (راست): ملکی سطح پر کھیلو انڈیا کھیلو کنگ فو کراٹے مقابلے میں اقرأ اسکول کے طالب علم شیخ محمد فرزاد نے ملکی سطح پر اوّل مقام حاصل کیا۔ اس نمایاں کامیابی پر عزیز و اقارب نے دُعاؤں سے نوازا اور اسکول انتظامیہ نے مبارکباد پیش کی نیز مستقبل میں اسی طرح کی کامیابی کیلئے دُعائیں دیں۔ فرزاد کی اس کامیابی پر اس کی ہمت افزائی کیلئے ایشین ریفریجریشن انگوری باغ میں اس کی گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر سید سعید نے طالب علم کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔ اس تقریب گلپوشی کے موقع پر مظہر نظامی، ضیاء الدین انصاری، محمد عبدالرؤف، محمد شفیع (بھارت پریس) ، سید عبدالسمیع، ایڈوکیٹ عبدالمقیت قریشی ، گلشن اقبال اسکول کے پرنسپل شیخ محمد سلیمان وغیرہ شریک تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!