Published From Aurangabad & Buldhana

مشتاق احمد ہاکی انڈیا کے نئے صدر منتخب

نئی دہلی: بہار سے تعلق رکھنے والے محمد مشتاق احمد کو آٹھویں ہاکی انڈیا کانگریس میں ہاکی انڈیا کی نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

احمد جو کہ سابق میں ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل رہ چکے ہیں اب راجیندر سنگھ کی جگہ سنبھالیں گے۔ احمد کا انتخاب اتفاق رائے سے ہوا ہے۔ اس کے علاوہ منی پور کے گیانیندراؤ نینگومبم اب سینئر نائب صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ساتھ ہیں جموں و کشمیر کے عاصم علی اور جھارکھنڈ کے بھولا ناتھ سنگھ نئے نائب صدور ہونگے۔

جموں و کشمیر کے راجیندر سنگھ بطور سیکریٹری جنرل اور آسام کے تاپن کمار داس بطور خزانچی منتخب ہوئے ہیں۔انڈیا خاتون ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اسونتا لکرا (جھارکھنڈ) کواور چھتیس گڑھ کے فیروز انصاری کو نئے جوائنٹ سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ انکے علاوہ راجستھان کی آرتی سنگھ، تمل ناڈو کی رینوکا لکشمی اور کرناٹک کے ایس وی ایس سبرامنیا گپتا بطور ممبران چنا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!