Published From Aurangabad & Buldhana

مسلم سماج کو پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن کے مطالبہ کو لےکر پونہ میں لاکھوں افراد نے کیا احتجاج

پونہ میں مسلم ریزرویشن کے مطالبے کو لے کر مسلم مک مہامورچہ یعنی خاموش مورچہ کا انعقاد پونہ کے گولی بار میدان سے عمل میں آیا ۔

مہاراشٹر میں مسلم سماج کو پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ ہورہا ہے۔ آج پونہ میں مسلم ریزرویشن کے مطالبے کو لے کر مسلم مک مہامورچہ یعنی خاموش مورچہ کا انعقاد پونہ کے گولی بار میدان سے عمل میں آیا ۔

اس مورچہ میں لاکھوں کی تعداد میں مرد خواتین نے حصہ لیتے ہوئے ریاست مہاراشٹر میں مسلم سماج کو بھی تعلیم اور زور گار میں ریزرویشن فراہم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ۔
پونہ میں منعقد ہونے والے اس خاموش مورچہ میں موب لیچنگ تشدد کے ذمہ دار کو موت کی سزا دینے کا بھی پرزور مطالبہ کیا گیا ۔ خاموش مورچہ پونہ کے گولی بار میدان سے شروع ہوکر ڈیویزنل کمشنر آفیس پونہ پر اختتام پذیر ہوا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!