Published From Aurangabad & Buldhana

مسلسل نویں ون ڈے سریز جیتنے کیلئے اترے گا ہندستان

نئی دہلی، 30 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کے ڈربن کے کنگس میڈ میدان میں میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں بلا شبہ ریکارڈ اچھا نہ رہا ہو لیکن ٹیم ون ڈے میں گزشتہ تقریبا دو سال کی اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت مسلسل نویں سریز جیت درج کرنے کے ارادے سے اترے گی۔ ہندستان کو جنوبی افریقہ سے چھ ون ڈے کی سیریز کھیلنی ہے جس کا پہلا میچ ڈربن میں یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ہندوستان کو اس سے پہلے میزبان ٹیم سے ٹیسٹ سیریز میں 1۔2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندستان نے جنوبی افریقہ سے جوہانسبرگ میں تیسرا ٹیسٹ جیت کر اپنا حوصلہ بلند کر لیا ہے۔
ہندستان نے جون 2016 سے اب تک مسلسل آٹھ ون ڈے سریز جیتی ہیں۔اگرچہ ٹیم انڈیا کو گزشتہ سال انگلینڈ میں چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔لیکن یہ کثیر القومی ٹورنامنٹ تھا۔ جہاں تک دو طرفہ سریز کی بات ہے تو ہندستان نے اپنی پچھلی آٹھ سیریز میں زمبابوے کو 3۔0 سے ، نیوزی لینڈ کو 3۔2 سے ، انگلینڈ کو 2۔1 سے ، ویسٹ انڈیز کو 3۔1 سے ، سری لنکا کو 5۔0 سے ، آسٹریلیا کو 4۔1 سے ، نیوزی لینڈ کو 2۔1 سے اور سری لنکا کو 2۔1 سے شکست دی ہے ۔
ہندستان کو اپنی زمین پر جنوبی افریقہ سے اکتوبر 2015 میں پانچ میچوں کی سیریز میں 2۔3 سے اور آسٹریلیا میں 1۔4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔لیکن اس کے بعد سے ون ڈے میں ہندستان کی جیت کا گھوڑا سرپٹ دوڑ رہا ہے ۔ ہندستان کا ڈربن کے جس کنگس میڈ میدان میں جنوبی افریقہ سے پہلے ون ڈے میں مقابلہ ہونا ہے اس میدان پر بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ کا آغاز ان دونوں میچوں کے درمیان 17دسمبر 1992 کو ہوئے ون ڈے سے ہوئی تھی۔یہ ون ڈے تاریخ کا 783 واں میچ تھا۔ ڈربن میں ہندستان کا ون ڈے ریکارڈ میزبان کے خلاف اچھا نہیں رہا۔یہاں اس نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے تمام ایک روزہ میچ ہارے ۔اگرچہ 2003 کے عالمی کپ میں ہندستان نے اس میدان پر انگلینڈ اور کینیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ہندستان تب عالمی کپ کے فائنل میں پہنچا تھا۔ ہندستان نے اس ورلڈ کپ میں سورو گنگولی کی کپتانی میں انگلینڈ کو 26 فروری کو 82 رنز سے اور کینیا کو 20 مارچ کو سیمی فائنل میں 91 رنز سے شکست دی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!