Published From Aurangabad & Buldhana

مسجد الحرام میں

خاص عبادت گزاروں کیلئے 3 جگہیں مختص

ریاض: سعودی عرب کی الحرمین الشریفین کے امور کی ذمے دار جنرل پریزیڈینسی نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں خاص افراد کیلئے عبادت کی غرض سے تین جگہیں مختص کردی ہیں۔ وہ وہاں پنج گانہ نمازوں کے علاوہ حج اور عمرے کے دوران بھی عبادت کرسکتے ہیں۔مسجد الحرام میں تین قسم کے معذورین کیلئے نماز کی تین جگہیں مختص کی گئی ہیں۔ ایک جگہ قوتِ سماعت سے محروم افراد، ایک بصارت میں کمی یا بینائی سے محروم افراد اور ایک جسمانی معذور افراد کیلئے مختص کی گئی ہے۔ جسمانی معذور افراد کو پورا ہفتہ اور چوبیس گھنٹے عبادت کیلئے مختص جگہ تک رسائی حاصل ہوگی۔ البتہ قوت سماعت سے محروم افراد کیلئے مختص جگہ صرف جمعہ کی صبح سے کھلی ہوگی۔ پریزیڈینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے حال ہی میں اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد اللہ کے خاص ان مہمانوں کو مناسک حج اور نمازوں کی باسہولت اور آسانی سے ادائیگی کیلئے بہتر خدمت مہیا کرنا ہے اور ہم ان خاص افراد کو درکار تمام ضروری خدمات مہیا کریں گے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!