Published From Aurangabad & Buldhana

مساوات اور نوجوانوں کے مستقبل پر SIOکی ریاستی کانفرنس

محمود مدنی ، مجتبیٰ فاروق،عمرخالد، جگنیش میوانی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع

حیدرآباد:اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) تلنگانہ کی ریاستی کانفرنس ”Telangana Youth Quake-2018” اتوار 9؍ستمبر کو نمائش گراؤنڈ نامپلی حیدرآباد میں منعقد ہوگی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین، محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعےۃ علمائے ہند، مجتبیٰ فاروق سیکریٹری جنرل، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، کیپٹن اُتم کمار صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی، ماہرین قانون جسٹس بی جی کولسے پاٹل سابق جج ممبئی ہائی کورٹ، حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی تلنگانہ، سعادت اللہ حسینی نائب صدر جماعت اسلامی ہند، نہاس مالا صدر ایس آئی او، لئیق احمد خان صدر ایس آئی او تلنگانہ کے علاوہ حقوق انسانی کے تحفظ کے علمبردار قائدین جگنیش میوانی ایم ایل اے (گجرات) ڈاکٹر عمر خالد جے این یو اور حق وانصاف کے متلاشیان رادھیکا ویمولا (روہت ویمولا کی والدہ) اور جے این یو کے پُراسرار طور پر لاپتہ نجیب احمد کی والدہ فاطمہ نفیس شرکت کریں گے ۔

اس کانفرنس میں موجودہ حالات کے تناظر میں مستقبل کے موضوع پر اکابرین و قائدین اور مفکرین قوم اپنے تاثرات کا اظہار کریں گے اور لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ ایس آئی او کی یہ کانفرنس دراصل ہندوستانی معاشرے میں سماجی برائیوں، ناانصافی، عدم رواداری سے متعلق شعور بیدار کرتے ہوئے انسانی اقدار، انصاف، مساوات، معاشی استحکام، سیاسی ساجھے داری اور نوجوانوں کے ایک روشن مستقبل کی منصوبہ بندی ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!