Published From Aurangabad & Buldhana

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کورونا پازیٹیو ، اسپتال میں داخل

گروگرام : مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ ان کے کچھ ملازمین کی کووڈ 19 رپورٹ پازیٹیو آئی تھی ، جس کے بعد انہوں نے خود کو کوارنٹائن کرلیا تھا ۔ پردھان بدھ کو کابینہ کی میٹنگ میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے ۔

خیال رہے کہ اتوار کو ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی بھی کورونا وائرس رپورٹ پازیٹیو آئی تھی ۔ ان کا بھی میدانتا اسپتال میں ہی علاج چل رہا ہے ۔ امت شاہ نے خود ٹویٹ کرکے اپنے متاثر ہونے کی جانکاری دی تھی ۔ امت شاہ نے ٹویٹ کیا تھا : کورونا کی ابتدائی علامات نظر آنے پر میں نے ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ میری طبیعت ٹھیک ہے ، لیکن ڈاکٹرس کے مشورہ پر اسپتال میں بھرتی ہو رہا ہوں ۔ میری اپیل ہے کہ آپ میں سے جو بھی لوگ گزشتہ کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں ، براہ کرم خود کو آئیسولیٹ کر کے اپنی جانچ کروائیں ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!