Published From Aurangabad & Buldhana

مرکزی حکومت نیوی فوج کے لئے 111ہیلی کاپٹر 21000کروڑ روپئے میں خریدے گی

نئی دہلی:۔ وزارت دفاع نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے نیوی فوج کے لئے 111ہیلی کاپٹروں کی خریداری کو منظوری دے دی ہے جس کی لاگت تقریباً 21000کروڑ روپئے ہے۔
وزارت دفاع کی سب سے اہم اور بڑی کمیٹی ڈفینس ایکویزیشن کاؤنسل (DAC) نے اپنی میٹنگ میں اس درخواست کو منظوری دے دی ہے۔
نیوی فوج کے لئے ہیلی کاپٹروں کی یہ خرید اب تک اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے جس میں نجی کمپنیوں کو بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر یہ مہیاء کرانا ہے۔ واضح ہوکہ ان ہیلی کاپٹر وں کو حملہ کرنے کے مشن، تلاش کرنے اور لوگوں کو بچانے کے لئے استعمال کیے جائینگے۔
وزارت دفاع نے اطلاع دی کے DACنے اسکے علاوہ تقریباً25000کروڑ روپئے کا لاگت کی دوسری اشیاء کی خریداری کو بھی منظوری دی ہے جس میں ہندوستانی فوج کے لئے 3364.78کروڑ روپئے کی خصوصی بندوقیں بھی شامل ہے۔ یہ خصوصی بندوقیںDRDOکے ذریعہ تیار کی گئی ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!