Published From Aurangabad & Buldhana

مراٹھواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 263 نئے کیسز

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 263 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ہیلتھ افسروں نے بدھ کے روز بتایا کہ کورونا سے اس دوران مزید 9 مریضوں کی موت ہو گئی ۔

مراٹھوڈا علاقے کے ضلع صدر دفاتر سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع لاتور کورونا سے شدید متاثر ہوا ہے ، جہاں 29 نئے کیسزسامنے آئے اور 5 افراد کی موت ہو گئی ۔

اس کے بعد اورنگ آباد میں 93 نئے کیسز اور دو کی موت ، جالنہ میں 37 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ، پربھنی میں 15 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ، بیڑ میں 52 نئے کیسز، عثمان آباد میں 24 نئے کیسز ، نانڈیڑ میں 11 نئے کیسزاور ہنگولی میں دو نئے کیسز سامنے آئے

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!