Published From Aurangabad & Buldhana

مراٹھواڑہ میں کورونا سے ایک دن میں 49 ہلاکتیں، 1348 نئے کیسز

اورنگ آباد : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سے مزید 49 افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ ایک 1348 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ اطلاع اضلاع کے ہیلتھ افسران نے دی۔ موصولہ اعدادوشمار کے مطابق آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ متاثر لاتور ہوا، جہاں 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 12 افراد کی موت ہوگئی، اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 277 نئے کیسز اور 10 اموات، عثمان آباد میں 182 نئے کیسز اور 10 اموات، ضلع ناندیڑ میں 249 نئے کیسز اور چھ اموات، ضلع بیڈ میں 159 نئے کیسز اور چھ اموات، ضلع جالنہ میں 100 نئے کیسز اور دو اموات، ضلع پربھنی میں 36 نئے کیسز اور دو اموات اور ضلع ہنگولی میں 24 نئے کیسز اور ایک مریض کے موت اطلاعات ہیں۔

قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!