Published From Aurangabad & Buldhana

مدرسہ عربیہ نور الھدیٰ للبنات نائیگاؤں میں مسابقہ حمد ونعت

اور نگ آباد(راست) مدرسہ عربیہ نور الھدیٰ للبنات نائیگاؤ ساؤنگی جو لڑکیوں کا دینی ادارہ ہے ۔اس کے زیر اہتمام مسابقہ حمد ونعت کاانعقاد ۱۱؍ جنوری بروز جمعرات کو عمل میںآیا۔ جلسہ کی سر پرستی حافظ قاسم جامعہ انعام العلوم نائیگاؤں نے فرمائی۔جبکہ صدر جلسہ مولانا عبد اللہ قاسمی ناظم وفاق المدارس العربیہ تھے۔ مسابقہ میں تین فروعات پر مشتمل تھا۔ فرع اول بین المکاتب فرع دوم عصر ی طلبہ وطالبات سوم بین المدارس ،اس مسابقہ میں جملہ ۱۸۰؍طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔فرع اول میں انعام حاصل کرنے والی طالبہ ثانیہ عبد الستار ، دوم انعام ثناء یونس شاہ اورانعام سوم معاذ ابن فاروق،دوسری فرع میں انعام ریان صدیقی اشفاق صدیقی،انعام دوم شرین شیخ عبدالمجیب ،انعام سوم سفیان احمد جمیل پٹیل ، فرع سوم میں انعام ندیم الوب ، دوم انعام نور الدین عثمان ،انعام سوم شعیب حافظ عبد الجبار نے حاصل کئیں۔نظامت کے فرائض قاری عبدالحمید نے انجام دیئے۔ آخر میں ناظم مدرسہ مولانا عبد القیوم عالمگیری نے تمام ہی شرکاء کاشکریہ اداکیا اور مولانا عبداللہ قاسمی دعاپرجلسہ کا اختتام عمل میںآیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!