Published From Aurangabad & Buldhana

محمود عباس کا امریکہ کو دوٹوک جواب ، امن منصوبہ میں یروشلم نہیں تو ہمیں کسی منصوبہ کے بارے میں نہیں جاننا

مغربی ایشیا میں قیام امن میں یروشلم کو شامل نہ کرنے پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ پر نشانہ سادھاہے۔یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی۔ محمود عباس نے نئی ​​حکومت کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا’’فلسطین مشکل حالات سے گزر رہا ہے ، لیکن فلسطین کے لوگ اور ان کی قیادت مکمل طور پر ذمہ داری ادا کریں گی‘‘۔

انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا’’نئی فلسطینی حکومت کے وزرا نے یروشلم کو امن منصوبہ میں شامل نہ کرنے پر اس منصوبہ کو منسوخ کر دیا ہے۔ اگر یروشلم منصوبہ میں شامل نہیں ہے تو ہمیں آئندہ کی منصوبہ کے بارے میں بھی نہیں جاننا ہے‘‘۔

قابل غور ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سال 2017 کے آخر میں یروشلم کو اسرائیل کادارالحکومت قرار دیا تھا اور امریکہ کے سفارت خانے کو بھی سال 2018 میں تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا تھا۔ جس کے بعد سے امریکہ اور فلسطین کے تعلقات میں دڑاڑ آگئی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!