Published From Aurangabad & Buldhana

مجھے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے فرق نہیں پڑھتا، وزیر ہوں پیٹرول مفت ملتا ہے: آٹھولے

نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رامداس آٹھولے نے کہا کہ ’’تیل کی بڑھتی قیمتوں سے مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے کیو نکہ میں تو وزیر ہوں‘‘۔ ایک جائزہ نشست میں حصّہ لینے آئے آٹھولے سے جب صحافیوں نے پیٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے عوام کو ہو رہی تکلیف کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ ’’میں پیٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان نہیں ہوں۔ اس لئے کہ میں وزیر ہوں ۔ اگر میں وزیر نہیں رہتا تو مجھے پریشانی ہوتی تھی۔ ہاں لیکن عوام پریشان ہے اور عوام کو پریشانی سے نکالنے کا کام عوام کا ہے‘‘۔

آٹھولے نے کہا کہ مرکزی سرکار تو اپنی کوشش کررہی ہے لیکن ریاستی حکومتوں کو بھی کوشش کرنی چاہیے۔ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لئے مرکز اور ریاستی حکومت دونوں کو ٹیکس میں کمی کرنی ہوگی۔

آٹھولے کے اس بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آٹھولے کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ ’’ اصل میں منسٹر صاحب آپکا پیٹرول بھی مفت نہیں آتا ہے اس کے لئے عوام محنت کرکے ٹیکس کی شکل میں عوام ہی پیسہ بھرتی ہے۔ عوام نہ صرف آپکے مفت پیٹرول کا پیسہ بھر رہی ہے بلکہ انہیں خود کے لئے بھی الگ سے بھرنا پڑ رہا ہے، اور ہاں آپ تو اس میں بھی ٹیکس نہیں بھرتے‘‘۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!