Published From Aurangabad & Buldhana

متنازعہ بیان کے معاملے میں اعظم خان کے خلاف ایف آئی آر درج

رامپور :اس سے پہلے اعظم خان نے صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ دراصل ان کی بات کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران کسی کا نام نہیں لیا تھا اور اگر وہ مجرم ثابت ہو گئے تو الیکشن نہیں لڑیں گے۔اعظم خاں کے بیان پر جیہ پردا نے کہا، ’’اعظم خان کا میرے خلاف اس طرح کا بیان کوئی نئی بات نہیں ہے، اس سے پہلے بھی وہ 2009 میں میرے خلاف اس طرح کے بیان دے چکے ہیں، جب میں ان کی پارٹی سے الیکشن لڑ رہی تھی، اس وقت کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا تھا، جب انہوں نے میرے خلاف بیان دیا تھا، میں ایک عورت ہوں، میں ان الفاظ کو دوبارہ دہرا نہیں سکتی، مجھے نہیں پتہ کہ آخر وہ میرے خلاف ایسے الفاظ کا استعمال کیوں کرتے ہیں‘‘۔جیہ پردا نے مزید کہا کہ ’’اعظم خان کو الیکشن نہیں لڑنے دینا چاہیے، اگر یہ شخص انتخاب جیتا تو جمہوریت کا کیا ہوگا؟ معاشرے میں خواتین کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی، ہم کہاں جائیں گے؟ کیا میں مر جاؤں تبھی آپ مطمئن ہوں گے، آپ اگر یہ سوچ رہے ہیں کہ میں ڈر کر رامپور چھوڑ دوں تو میں ایسا نہیں کرنے والی‘‘۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!